• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ منزل، بینک ڈکیتی کی واردات ناکام، فائرنگ سے 2 گارڈ زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عائشہ منزل پر واقع نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات بینک کے سیکورٹی گارڈ نے ناکام بنا دی، ملزمان کی فائرنگ سے دو گارڈز زخمی ہوگئے،  تفصیلات کے مطابق گلبرک کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 13عائشہ منزل پر واقع نجی بینک میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان بینک پر پہنچے اور بینک میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ بینک کے باہر کھڑے سیکورٹی گارڈ نے ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گارڈ کو قابو کرنے کی کوشش کی اسی دوران بینک کے اندر موجود گارڈ بھی باہر آگیا اور ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پکڑے جانے کے ڈر سے گارڈز پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں گارڈز زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا، گارڈز کی شناخت 47سالہ شمیم ولد عبدالرشید اور 36سالہ احمد ولد غلام رسول کے ناموں سے ہوئی۔

تازہ ترین