• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور سیوریج لیاری کے اہم مسائل ہیں، ملک فیاض

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہا ہے کہ پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور سیوریج لیاری کے مسائل میں سرفہرست ہیں پانی کے شدید بحران کے باعث علاقہ عوام سخت ذہنی اذیت وکوفت میں مبتلا ہیں سڑکوں اور گلیوں میں سیوریج کے پانی کے باعث عوام اور کاروباری حضرات کوآمدورفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری سے تعلق رکھنے والے وائس چیئرمین کے ہمراہ ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ خالد محمود شیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا وفدمیں مختلف یوسیز کے وائس چیئرمینز محمود ہاشم، شاہد حسین بلوچ، حافظ تاج محمد،احمد گھانچی، محترمہ حفیظہ نور، عبدالحمید،محمد عثمان عطاری، راشد کاٹھیارا، شیخ کاشف امجد، محمد نعیم خان، عبداللہ دشتی، عبدالمجید اور محمد ابراہیم گل شامل تھے چیئرمین ملک محمدفیاض نے کہا کہ واٹر کمیشن کے حکم کے باوجود پانی کی منصفانہ تقسیم پر عملدرآمد نہ ہونا،مافیا کی جانب سے پانی کی چوری ، بینظیر بھٹو شہید کیجانب سے لیاری کیلئے خصوصی طور پر دی گئی CODلائن اور18انچ واٹر کی اولڈ سپلائی لائن ، پانی کے تین پمپوں شاہ ولی اللہ، شاہ بھٹائی اور لیمارکیٹ میں پریشر کاکم ہونا بنیادی مسائل ہیں۔

تازہ ترین