• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی کے مختلف علاقوں میں کئی ماہ سے گیس کی بندش پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے تھانے کا گھیراؤ کر لیا، پولیس کے مطابق کورنگی کے مختلف علاقوں جن میں ایف ایریا ،مصطفی تاج کالونی ،چائنہ پٹی سمیت دیگر علاقوں میں 3ماہ سے گیس کی فراہمی بند ہو نے پر علاقے کی خواتین مشتعل ہو گئیں اور نعرے بازی کرتے ہو ئے کورنگی تھانے پہنچ گئیں جہاں پر انہوں نے تھانے کا گھیراؤ کر کے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ گیس کی فراہمی فوری بحال کی جائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین ہوٹلوں سے کھانا خرید کر کھانے پر مجبور ہیں ، علاقے کی عوام غریب ہے جو روزانہ ہوٹلوں سے کھانا خرید کر نہیں کھا سکتی ہے، جس پر پولیس نے خواتین سے مذاکرات کیے اور ان کو منتشر کردیا،مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گیس فراہم کی جائے ۔
تازہ ترین