• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباس کی عمدہ بولنگ،میچ بچانے کا چیلنج درپیش ہے،فنچ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سرفراز احمد اور فخر زمان کی اننگز کی وجہ میچ کا نقشہ پاکستان کے حق میں پلٹ گیا۔ میچ بچانے کے لئے ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامناہے۔محمد عباس کی بولنگ کو جس قدر کریڈٹ دیا جائے وہ کم ہے، اس نے بیٹنگ کے لئے سازگار پچ پر ہمیں کوئی موقع نہیں دیا۔ بدھ کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں بہت اچھی بولنگ کی۔ خاص طور پر محمد عباس نے ہمارے بیٹسمینوں کو کوئی موقع نہیں دیا۔ پہلا ٹیسٹ ڈرا کرنے کے بعد اب مثبت ہیں کہ دوسرے ٹیسٹ میں مثبت سوچ اور عزم کے ساتھ آئیں۔
تازہ ترین