• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلیٹ وکٹ پر اپنی کارکردگی سے خوش ہوں،محمد عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابوظہبی ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی گلین میک گرا اور پاکستان کے محمد آصف میرے آئیڈیل بولر ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی جانب سے وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تھا۔ انڈر19ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے باوجود پاکستان انڈر19کے لئے نہ کھیل سکا اب پاکستان سپر لیگ کھیلنا چاہتا ہوں۔ انگلینڈ کیخلاف مین آف دی سیریز ایوارڈ ملا تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی مین آف دی سیریز ایوارڈ حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ مجھے دوسرے ٹیسٹ سے قبل گردن میں تکلیف تھی میں کریڈٹ جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے فزیو کلف ڈی کون کو دوں گا جنہوں نے مجھے فٹ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ فلیٹ وکٹ پر اپنی کارکردگی سے خوش ہوں۔ حریف ٹیم کی قوت دیکھ کر اپنی بولنگ کی پلاننگ کرتا ہوں۔ ابوظہبی ٹیسٹ جیتنا چاہتے ہیں۔ محمد آصف اور محمد عامر کے اسپاٹ فکسنگ کیس کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اللہ سے ڈرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ غلط چیزوں سے دور رہوں۔ میں نے زندگی میں مشکل دن گذارے ہیں اس لئے میں کرکٹ پر ہی فوکس کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ تو بنتے ہی ٹوٹنے کے لئے ہیں میں نو ٹیسٹ میچوں میں پچاس وکٹ لینا چاہتا تھا لیکن دبئی ٹیسٹ کے آخری دن کو ئی وکٹ نہ مل سکی۔  
تازہ ترین