• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی پاکستان میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی میزبانی کا خواہاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی چاہتے ہیں کہ کرکٹ آسٹریلیا اپنے پرانے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے دو دہائیوں بعد اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مارچ میں پانچ ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے جائیں گے لیکن ابھی میچوں کے سینٹرز کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ آسٹریلیا نے آخری بار1998میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ مانی کہتے ہیں کہ کرکٹ آسٹریلیا کے نامزد چیف ایگزیکٹیو کیون رابرٹس ان دنوں ابوظہبی میں ہیں۔ میں نے ان سے ٹیم بھیجنے پر بات نہیں کی ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ پاکستان کا دورہ کریں۔ سائیڈ لائینز میں ان ملکوں کے بورڈز سے بات کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ رابرٹس سے گفتگو ضرور ہوئی البتہ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی باقاعدہ درخواست نہیں کی ، رابرٹس کرکٹ آسٹریلیا میں طویل عرصے مختلف ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں، یقین ہے وہ معاملات کو سمجھتے ہیں۔
تازہ ترین