• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی علاقے کریمیا میں کالج میں فائرنگ ،17 طالب علم ہلاک، حملہ آور نے بھی خودکشی کرلی

کراچی (نیوز ڈیسک) روس کےعلاقے جزیرہ نما کریمیا میں واقع ایک ووکینشل کالج میں رونما ہوئے ایک پرتشدد واقعے کے نتیجے میں 17طلباء ہلاک ہو گئے ہیں۔ روسی حکام نے بتایا ہے کہ حملہ آور طالب علم تھا، جس نے اس حملے کے بعد خود کشی کر لی۔ کیرچ نامی شہر میں ہونے والے اس حملے میں چالیس کے قریب طالب علم زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ کارروائی مسلح حملہ آور نے کی۔

تازہ ترین