• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف سے 12ارب ڈالر لینے پر سخت شرائط کا سامنا ہوگا

اسلام آباد (مہتاب حیدر) دی نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ اگر اسلام آباد نے آئی ایم ایف سے 36ماہ کے ای ایف ایف پروگرام کے تحت 12ارب ڈالر لئے جو کہ زیادہ سے زیادہ کوٹے کی حد کا 435فیصد ہے، تو پاکستان کو مزید سخت شرائط لاگو کرنا ہوں گی۔ تحریک انصاف کی حکومت اپنے کوٹہ کی حد سے زیادہ کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر غور کر رہی ہے تاہم قرضے کی مقدار کا اصل تعین تب ہی ممکن ہوگا جب سرمائے میں کمی کا تعین ہو جائیگا۔قرضے دینے والے دوسرے ادارے اور پاکستان کی بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ سے قرضہ حاصل کرنے کی صلاحیت بھی اس امر کے تعین میں مدد گار ثابت ہوگی کہ اگلے 36ماہ میں سرمائے میں کتنی رہے گی۔ وزارت خزانہ میں ایک اعلیٰ افسر نے دی نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ 2031کے اسپیشل ڈرائینگ رائٹس کے تحت پاکستان اپنے کوٹے کا 435فیصد تک حاصل کرسکتا ہے جو تقریبا 12ارب ڈالر ہے اور جسے امریکی ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کے مطابق سمجھا جائیگا ، اور اس سے زیادہ کا حصول بھی ممکن ہے لیکن اس کے لئے آئی ایم ایف کی جانب سے سخت شرائط لوگو ہوں گی۔

تازہ ترین