• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی کمیٹی کی تجویز مسترد، اپوزیشن احتساب قانون میں ترمیم لائے، تعاون کرینگے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) حکومت نےشہباز شریف کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز مسترد کر دی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ نیب کا سارا سیٹ اپ نواز شریف اور خورشید شاہ نے بنایا،ہم قانون میں ترمیم کر سکتے ہیں، الزام لگانے والوں کی ساری تاریخ انتقام سے بھری پڑی ہے، احتساب کی بات سے اپوزیشن کیوں گھبراتی ہے،موٹو گینگ احتساب سے نہیں بچ سکے گا، سارا سیٹ اپ نواز شریف اورخورشید کا لگایا ہوا ہے، بیرون ملک جائیداد ثابت ہونے کا فارمولا شہباز کے بھائی پر بھی لاگو ہوتا ہے یا نہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہاخیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے جنرل ضیاءالحق کی گود میں جنم لیا ہے ان لوگوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دیکر اپنی سیاست شروع کی،یہ لوگ سوائے چندسال چھوڑ کر اسی کی دھائی سے سیاہ سفید کے مالک چلے آرہے ہیں۔موجودہ نیب میں بھی ایک چپڑاسی بھی پی ٹی آئی نے بھرتی نہیں کیا،نیب کا موجودہ سیٹ اپ نواز شریف اور خورشید شاہ کا بنایا ہوا ہے۔ چیئرمین نیب بھی یہ خود لگا کر گئے ہیں،نیب قوانین بھی ان لوگوں کے خود بنائے ہوئے ہیں،سیف الرحمٰن کو کون نہیں جانتا، کیا لوگ بینظیر بھٹو سے نیب کا سلوک بھول گئے ہیں، ملک قیوم کو کس نے فون کیا تھا ،شہباز شریف کا فون آج بھی ریکارڈ پر موجود ہے،شریف برادران نے ہمیشہ اقتدار میں پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا،عمران کے خلاف 32پرچے دئیے گئے،80کی دھائی میں ایک اتفاق فونڈری سے سفر شروع کرنے والے آج اربوں میں کھیل رہے ہیں،نیب کے مقدمات ہم نے نہیں بنائے، شہباز کی گرفتاری سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،عمران تو چوروں ڈاکوؤں کی گرفتاری کی بات کرتے ہیں جب وہ 50چوروں کی بات کرتے ہیں تو اس پر اپوزیشن کیوں پریشان ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ شہباز کی گرفتار ی سے پاک چین یا پاک ترکی تعلقات متاثر نہیں ہونگے، اصغر خان کیس میں ذمہ داروں کو سزا ہونی چاہیے، ہم نیب کو دباؤ میں نہیں لا سکتے،نیب کے قوانین میں بہتری کیلئے اپوزیشن سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔جس طرح انتخابی دھاندلی پر کمیٹی بنائی اسی طرح احتساب پر بھی بناسکتے ہیں تاہم ہم احتساب کے عمل کو روک نہیں سکتے۔

تازہ ترین