• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے زیادہ لوگ ڈکٹیٹر کے ساتھی، تلوار سیاستدانوں پر گرتی ہے، آمر کو کوئی نہیں پوچھتا، خورشیدشاہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،ایجنسیاں) قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نام لئے بغیر فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وکیل صاحب اچھے آدمی ہیں لیکن ہیں تو ڈکٹیٹرکے ساتھی، پچھلے دور میں ہم پر قربان جانے والے ہمارے ترجمان چمک دیکھ کر ادھر بیٹھ گئے، ڈکٹیٹر ملک توڑ دیں تب بھی احتساب نہیں ہوتا، حکومت کے زیادہ تر ساتھی ڈکٹیٹر کے ساتھی ہیں، سارے سوالات اور تلوار سیاستدانوں پر آکر گرتی ہے، شہباز شریف کی گرفتاری سے آسمان نہیں ٹوٹ پڑا لیکن جمہوریت پھر خطرے میں لگ رہی ہے، 55روپے لیٹر پر ہیلی کاپٹر چلانا تحریک انصاف کی حکومت کی بڑی کامیابی ہے ،دو ماہ میں ڈالر17روپے مہنگا ہو گیا،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ حکومت چلے اور اپنے وعدے پورے کرے، نئی حکومت کو چلانا چاہتے ہیں تاہم حکومت جمہوری روایات کو مسخ کرتی ہے۔

تازہ ترین