• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

”ڈونکی کنگ“ بہت عمدہ مووی ہے، سب آکر دیکھیں، فاروق ستار


قومی سیاست میں بھی پاکستان کی سب سے بڑی اور جیو کی پہلی اینی میٹڈ فلم ”دی ڈونکی کنگ“ کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

سینئر سیاستدان فاروق ستار نے کہا کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں نے قوم کو مایوس کردیا اور تیسری بڑی جماعت بھی مایوسی کے دلدل میں لے جارہی ہے۔ لگتا ہے اب ہمیں ”ڈونکی کنگ“ کو اُدھار لینا پڑے گا شاید وہ ملک کو بہتر چلا سکے۔

اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے فلم دیکھنے کے بعد جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فاروق ستار اپنی اہلیہ اور دوستوں کے ہمراہ فلم دیکھنے آئے تھے۔

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ فلم کے کرداروں میں سب سے پہلے میں خود کو ڈھونڈتا رہا، یہ سوچتا رہا کہ اس فلم میں ہم کہاں فٹ ہوتے ہیں۔ فلم کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ذمہ داریوں کو حاصل کرنا الگ بات ہے اور اُن ذمہ داریوں کو نبھانا بالکل الگ بات ہے۔ جیو اور جیو ٹیم کی پروڈکشن اپنی مثال آپ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کو بڑی تعداد میں سنیما گھر آکر یہ فلم ضرور دیکھنی چاہئے۔ واضح رہے ”جیوفلمز اور طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوز“ کے تعاون سے ریلیز ہونے والی فلم نے اب تک چار کروڑ روپے کما کر تمام اینی میشن فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

عوام کو فلم سے مزید ہم آہنگ کرنے کیلئے ایک اور بڑا اعلان کیا گیا ہے۔

فلم کے ہیرو ”منگو“ کی آواز، انداز، لباس یا ڈانس کی ویڈیو بنائیں یا پھر سنیما میں منگو کے پوسٹر کے ساتھ تصویر بنوائیں یا ڈونکی کنگ کا تاج پہن کر اپنی سلطنت کے راجہ بن جائیں۔

اِن تمام تصاویر اور وڈیوز کو بذریعہ واٹس ایپ نمبر ”0317-2484702“ پر بھیجیں۔ تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے والوں کو دُنیا کے سامنے اسکرین پر دکھایا جائے گا۔

جیو کے اس نئے سلسلے میں سیکڑوں بچے جوش و خروش سے دلچسپی لے رہے ہیں ۔

دوسری جانب جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے گروپ پریزیڈنٹ عمران اسلم نے کہا کہ اس فلم کو دیکھنے کیلئے بچوں کو بھی آنا چاہئے، بوڑھوں بھی آنا چاہئے، ، با ربار آنا چاہئے، کیوں کہ آخر میں ڈونکی ہی کامیاب رہا۔

سینئر اینکر شاہ زیب خانزادہ نے فلم دیکھنے کے بعد کہا کہ میں پورے پاکستان کہتا ہوں کہ سب کو یہ فلم دیکھنی چاہئے۔

دی ڈونکی کنگ دیکھنے کے بعد اسٹار کام کے سی ای او ریحان مرچنٹ کا کہنا تھا کہ جس اسکرپٹ ، میسج اور تھاٹ پروسیس پر یہ فلم بنی ہے وہ اب تک پاکستان میں فالو نہیں ہوا ، اس طرح کی انٹیلی جنٹ کنورسیشن امریکن اینی میٹڈ فلموں میں بھی نہیں دیکھی گئی جو ڈونکی کنگ میں دکھائی گئی ہے۔

نامور اداکار محمود اسلم نے کہا کہ مجھے بچے سینما گھر کھینچ کر لائے ، اس فلم میں بچوں کیلئے بہت چارم ہے اور فلم کا میوزک بہت ہی اچھا ہے۔

تازہ ترین