• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معیشت 107ویں نمبر پر، عالمی مسابقتی انڈیکس جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کی جانب سے ہر سال جاری کی جانے والی فہرست میں پاکستان نے رواں سال اپنی پوزیشن بہتر کرتے ہوئے عالمی مسابقتی انڈیکس میں 107ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ گزشتہ سال اسی فہرست میں پاکستان 115ویں نمبر پر تھا۔ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں سب سے بہتر معیشت بھارت کی ہے اور جی ٹوئنٹی ملکوں کی فہرست میں سب سے زیادہ ترقی بھارت نے کی ہے۔ فہرست میں بھارت کا نمبر 58؍ جبکہ پہلے نمبر پر امریکا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں بھارت کا مجموعی اسکور 62؍ ہے اور اس فہرست میں وہ 58ویں نمبر پر ہے، سری لنکا 86ویں، بنگلادیش 103، پاکستان 107؍ جبکہ نیپال 109ویں نمبر پر ہے۔ سر فہرست دس ممالک میں امریکا، سنگاپور، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، جاپان، نیدرلینڈز، ہانگ کانگ، برطانیہ، سوئیڈن اور ڈنمارک کا نام آتا ہے۔جہاں تک برکس ممالک کا تعلق ہے تو فہرست میں چین 28ویں نمبر پر ہے اور اس کا اسکور 72.6؍ پوائنٹس ہے جس کے بعد روس کا نمبر آتا ہے۔یاد رہے کہ 140؍ ممالک پر مشتمل اس فہرست کی تیاری میں کسی بھی ملک کی معیشت، تعلیم، صحت، ہنر، مارکیٹ سائز، جدت، کاروباری تحرک، اداروں کی حالت (بہتری کے لحاظ سے)، ملک میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر آمادگی، میکرو اکنامک صورتحال، پراڈکٹ مارکیٹ، لیبر مارکیٹ، فنانشل سسٹم، مارکیٹ سائز جیسے عوامل کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

تازہ ترین