• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ، افغانستان ، ایران کیساتھ تجارت کا فروغ میرا خواب ہے، رزاق دائود

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم کے مشیر امور تجارت و ٹیکسٹائل ، سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ بھارت ، افغانستان اور ایران کے ساتھ تجارت کا فروغ میرا خواب ہے ،چین کا دورہ اہم ہے تمام شعبوں سمیت سی پیک منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی جائیگی، علاقائی سطح پر تجارت کو بڑھانا چاہتا ہوں ، پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات ، کپاس کی پیداوار اضافے کے بجائے کم ہو چکی ہے ، ٹیکسٹائل کی برآمد ات میں اضا فے، کپاس کی پیداوار کو ایک کروڑ گانٹھ سے بڑھا کر ڈیڑھ کروڑ گانٹھ تک لے جانے کے لیے پانچ سالہ ٹیکسٹائل و کاٹن پالیسی مرتب کی جارہی ہے ، مقامی کپاس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ، کپاس کے خام کی درآمد پر ڈیوٹی کو بتدریج ختم کر دیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار عبدلرزاق دائود نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، عبدالرزاق دائود نے کہا کہ ٹیکسٹائل پالیسی کوتیار کرنے کیلئے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی ۔
تازہ ترین