• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹنے کے چار واقعات، 8 چوریاں، شہری دس گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں متعددوارداتوں میں شہری پانچ گاڑیوں، تین موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ چاندنی چوک سے سلیم امجدکی کار نمبر ایل آرآر-9593 ، تھانہ آراے بازارکے علاقہ عابدمجیدروڈسےکیپٹن حمزہ خان کی کار نمبراین 1535،تھانہ سول لائن کے علاقہ ایکسائزآفس سے اختر گل خان کی پک اپ نمبرسی ایچ آئی-173،تھانہ سول لائن کے علاقہ کچہری سے طارق ناز کی کار نمبرایس زیڈ-352،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سے قادرندیم عباسی کی کار نمبرای ڈی718،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈسے محمد امجد اقبال کی موٹرسائیکل نمبر ایم این ڈبلیو-3836،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ سے ثاقب علی کی موٹرسائیکل اپلائیڈفار چوری ہوگئی۔ تھانہ وارث خان کوغفران نویدنے بتایا کہ 2 موٹرسائیکل سوار دکان میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر 2لاکھ 82ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ بنی کو محمد راشد زبیری نے بتایا کہ رات کو 4افراد دکان سے ایک لاکھ روپے و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ سٹی کو محمد عابد نے بتایا کہ ڈی اے وی کالج روڈ پر میری گاڑی سے چور 9 ایل سی ڈیز اور 38ہزار روپے لے گئے۔ تھانہ صادق آبادکو امجد محمود نے بتایا کہ شوروم سے 3 افراد اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل نمبر آرآئی او-9560 کی رجسٹریشن بک ، پرائز بانڈ مالیتی 2لاکھ 25ہزار روپے ، ایک لاکھ 35ہزار روپے اور 2 موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو فیصل سعید نے بتایا کہ ڈھوک علی اکبر میں موٹرسائیکل پر 3 لڑکے آئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے اور بیوی سے15ہزاریورو ، 3لاکھ روپے ، سپین کا اے ٹی ایم کارڈ ، سپین کا نیشنلٹی کارڈ اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ گنجمنڈی کو حبیب الرحمٰن نے بتایا کہ حنیف اور ساجد محمود نے ایک مکان دکھایا جس کا سودا 67لاکھ 25ہزار میں طے ہوا جس کا اشٹام تحریر کیا جس میں 20 لاکھ نقد اور بقایا رقم دینے پر رجسٹری کروانی تھی جو اب ٹال مٹول کر رہے ہیں جنہوں نے مکان کسی دوسرے کو بھی فروخت کردیاہے۔تھانہ مورگاہ کو محمد فیصل حسین نے بتایا کہ چورمیر ےگھر کے تالے توڑ کر7لاکھ83ہزارروپے، طلائی زیورات اورایل ای ڈی لے گئے۔ تھانہ روات کو علی احمد شاہ نے بتایا کہ چور ان کے گھرسے 3تولہ سونا ، 23سو روپے ، سائل کے پلاٹ کے کاغذات، الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ وغیرہ چوری کرکے لے گئے۔تھانہ روات کو احسن شہباز نے بتایاکہ تین نامعلوم لڑکوں نے اسلحہ کی نوک پر میری جیب سے 411ڈالر ، 55ہزارروپے ، شناختی کارڈ اور موبا ئل نکال لیا اور موٹر سائیکل آرآئی ایکس-761 بھی چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ ٹیکسلاکو راحیل اظہر خان نے بتایاکہ میرے رقبے سے محمد یونس،محمد اکثر،محمد بنارس نے 400درخت مالیتی2لاکھ روپے کاٹ کر چوری کرلئے۔تھانہ آراے بازارکو منصب خان نے بتایاکہ راجہ طاہر محمودنے مجھ سے پلاٹ دلوانے کیلئے 35لاکھ 70ہزارروپے امانتاً لئے جواب واپس کررہاہے، نہ ہی پلاٹ دلوارہاہے۔
تازہ ترین