• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پنجاب کی بلڈنگ برانچوں میں ڈپلومہ ہولڈر اہل کارتعینات کرنیکی ہدایت

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آئی جی پولیس پنجاب نے تمام اضلاع کی بلڈنگ برانچوں میں سول انجینئرنگ ڈپلومہ ہولڈراہل کارتعینات کرنے کاحکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب کی جانب سے صوبہ کے تمام آرپی اوز،سی پی اوزاورڈی پی اوزکے نام مراسلہ جاری کیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ پنجاب کے اکثراضلاع میں پولیس کی بلڈنگ برانچوں کے انچارج تعمیراتی کام بارے مکمل آگاہی نہیں رکھتے جس کی وجہ سے وہ پولیس کی عمارتوں میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ٹھیکیداروں اورعملے سے معیاری تعمیراتی کام کرانے میں ناکام رہتے ہیں ۔اسی حوالے سے تمام اضلاع کے پولیس چیفس کوہدایات جاری کی گئی ہیںکہ وہ اپنے اپنے اضلاع کی بلڈنگ برانچ میں ایسے سول یاباوردی پولیس ملازمین کوترجیحی بنیادوں پرتعینات کریں جنہوں نے سول انجینئرنگ میں تین سالہ ڈپلومہ کررکھاہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ پولیس بلڈنگ برانچزمیں کوالیفائیڈاہل کارتعینات نہ ہونے کی وجہ سے نئی تعمیرہونے والی عمارتوں کامعیاربہتر نہیں ہے ۔
تازہ ترین