• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدی بھی انسان ہیں، غیر انسانی سلوک کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ہائیکورٹ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کےجسٹس عبادالرحمن لودھی نے قرار دیا ہےکہ قیدی بھی انسان ہیں۔ہمارا مذہب قیدی کے بھی حقوق دیتا ہے۔کسی بھی طرح جرم سرذد کرنے والا پہلے ہی اس کی سزا بھگت رہا ہوتا ہے لیکن جیل حکام کو اس کی تذ لیل کی کوئی قانون اجازت نہیں دیتا۔عدالت عالیہ نے سزا کے طور پر اڈیالہ جیل سے میانوالی جیل منتقل کئے جانیوالے عمر قید کے قیدی کو واپس منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو دو دن سے بھوکا رکھنے کا سخت نوٹس لیا اور کیس کارروائی معطل کرکے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہدایت کی کہ ملزم کو پہلے پیٹ بھر کر کورٹ کی طرف سے کھانا کھلایا جائے ۔جسٹس عبادالرحمن لودھی نے ملزم ظہیر الدین کوہدایت کی کہ اگر تمہارےخلاف کوئی شواہد کے ساتھ شکایت مل گئی تو پھر میانوالی نہیں مچھ جیل بھجوایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر اسےعدالت سے رجوع کرنے پر تنگ کیا گیا تو تمام عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔شہناز اختر نے رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ بیٹے کو ملنے میانوالی جانے کے باعث سخت مشکلات کا سامنا ہے۔جسٹس عبادالرحمن لودھی نے ریمارکس دئیے کہ قیدی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
تازہ ترین