• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈ ی اے بورڈ اجلاس، دو ایگرو فا رم الاٹ کرنے کے کیس مسترد

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈ ی اے بورڈ نے دو ایگرو فا رم الاٹ کرنے کے کیسز مسترد کر دیئے اور جعلی حلفیہ بیان دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔بورڈ کا اجلاس چیئرمین افضل لطیف کی زیر صدارت ہوا۔ بورڈ سے قبل ممبر اسٹیٹ مینجمنٹ خوشحال خان کی زیر صدارت الاٹمنٹ سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ان کیسز کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ ایک کیس موضع بوہان اوردوسرا موضع سری سرال کا تھا۔بورڈ نے اسی نوعیت کے دوسرے کیسز میں بھی جعلی حلفیہ بیان دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ در یں اثنا ء بورڈ نے حالیہ آکشن میں19 کمرشل پلاٹوں کی آفرز منظور کرلیں جبکہ تین آفرز مسترد کر دی گئیں ۔ بورڈ نے اسٹیٹ مینجمنٹ ، پلاننگ اور فنانس ونگ کے افسروں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی بنانے کی منظوری دی جو پلاٹوں کی فروخت کیلئے نئے ٹی او آرز بنا ئے گی ۔ مسترد شدہ آفرز والے پلاٹوں کے بارے میں بھی کمیٹی سفارشات دے گی کہ ان کے پلاننگ پیرا میٹرز تبدیل کئے جاسکتے ہیں یا نہیں۔
تازہ ترین