• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالہ کورنگ پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، متعدد تعمیرات مسمار

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) وفا قی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) اور ضلعی انتظامیہ نے وفا قی پولیس کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپر یشن کرتے ہوئے نالہ کورنگ پر قائم تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا ،سیکٹر ای الیون فور کے قدیمی قبرستان کی قبضہ کی گئی 6کنال اراضی بھی واگزار کروا لی گئی،رہائشی کمرو ں اور متعدد چار دیو اریو ں کو مسمار کر دیا گیا، کار سرکار میں مداخلت اور ہوائی فائرنگ پر 7افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ آپریشن میں کورنگ نالہ کےشمال کی جانب تقریبا 2کنال پر دو منزلہ تعمیر شدہ عمارت کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ مذکو رہ عمارت نالہ کے رائٹ آف وے پر تعمیر شدہ تھی جس کو ازخود ختم کرنے کے لئے سی ڈی اے کی جانب سے متعدد نو ٹس جاری کئے جاچکے تھے۔
تازہ ترین