• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے دو سمگلروں کو عمر قید ،دو کو 8سال کی سزا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سردار محمد اکرم خان نے منشیات کے تین مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان کو عمر قید دیگر دو کو بھی قید اور جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدالت نے اے این ایف اٹک کے ہاتھوں 52کلو چرس 14کلو افیون برآمد ہونے پر پکڑے جانے والے ملزمان ارسلان احمد اور زبیر خان کو عمر قیدتین تین لاکھ روپے جرمانہ اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے 1730گرام آئس انگلینڈ سمگل کرتے پکڑے جانے والے ملزم خالد زمان کو چھ سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ اور 2200گرام چرس برآمد ہونے پر پکڑے جانے والے ملزم قیصر اقبال کو دو سال تین ماہ قید اور ساٹھ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
تازہ ترین