• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی سے5پاکستانی ڈی پورٹ ،غیر ملکی کرنسی سمگل کرنیکی کوشش ناکام

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ترکی سے ڈی پورٹ کئے گئے5پاکستانی اسلام آبادپہنچ گئے۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق ترکش ائرلائن کی پروازٹی کے 710کے ذریعے پانچ پاکستانی ڈی پورٹیزاستنبول ترکی سے اسلام آبادپہنچے۔ دریں اثناء نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر غیرملکی کرنسی بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 233 کے ذریعے دبئی جانے والے مسافرعبدالوکیل جان سکنہ لوئر دیرسے ایک لاکھ سعودی ریال برآمد کرلئے گئے۔ملزم کو حراست میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ دریں اثناءبرطانیہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 30 بور پسٹل کے 7 روند برآمد کرلئے گئے۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے ملزم خیام کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ کراچی جانیو الی پروازپی کے-301 کے مسافروں کی چیکنگ کے ودران بھی ایک مسافر علی رضاکے سامان سے 30 بورپستول کی دو گولیاں برآمد ہونے پر اے ایس ایف کے عملے نے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔
تازہ ترین