• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے مختلف مقدمات کی سماعت ضروری کارروائی کے بعد ملتوی کر دی، عدالت نے تھانہ صادق آباد میں درج پولیس مزاحمت کیس کے ملزم ناصر عثمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد 31اکتوبر تک جوڈیشل کر دیا ۔اسی تھانہ 2013میں تھانہ تلہ گنگ میں درج فورتھ شیڈول کیس کے مفرور ملزم سلیم اقبال جسے سرگودھا پولیس نے گرفتار کیا تھا کو 31 اکتوبر تک جوڈیشل کر دیا گیا۔ تھانہ بوسال اٹک کے علاقہ میں پولیس چوکی نذر آتش کرنے کے الزام میں ملوث ملزمان فاروق علی وغیرہ کیخلاف دو گواہ قلمبند کر کے 23اکتوبر اور تھانہ صدر اٹک میں 2013میں درج ٹارگٹ کلنگ کے مقدمہ میں گرفتار ملزم محمد پرویز کیخلاف ایک گواہ ریکارڈ کر کے 24اکتوبر کو مزید شہادتیں طلب کرلی گئیں۔
تازہ ترین