• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضعیف مسلم لیگی راجہ سخی عباسی کی بالآخر نوازشریف سے ملاقات ہوگئی

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار،خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت اسلام آبادمیں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی رہائی میں ضمانتی مچلکے دینے والے74 سالہ ضعیف مسلم لیگی محمد سخی عباسی کی اپنے قائد نواز شریف سے بالآخر ملاقا ت ہوگئی ،اس سے پہلے وہ اپنے قائد سے ملاقات کو ترس گئے تھے ،74 سالہ ضعیف مسلم لیگی محمد سخی عباسی روزانہ نواز شریف سے ملنے احتساب عدالت پہنچتے ہیں مگرسکیورٹی اہلکار انہیں ایک جھلک دیکھنے کا موقع بھی نہیں دیتے۔ بدھ کومسلم لیگ (ن) کے عدنان عباسی نے راجہ سخی عباسی کی پارٹی قائد سے ملاقات کرا دی،نواز شریف نے انہیں گلے لگایا تو وہ رو پڑے جس پر نوازشریف نے کہا کہ ن لیگ ایسے کارکنوں کی وجہ سے ہی ڈٹ جاتی ہے۔
تازہ ترین