• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نےصحت عامہ کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار صحت عامہ کا عالمی ایوارڈ جیت لیا۔ اے ٹی شوشا ایوارڈ کی تقریب سوڈان کے شہر خرطوم میں ہوئی۔ پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ نے کی اور بین الاقوامی ایوارڈ وصول کیا۔ تقریب چھٹی علاقائی صحت کانفرنس کے دوران منعقد ہوئی جس میں خطے کے22 ممالک شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر صحت عامر کیانی کی قیادت میں صحت کے شعبے میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین