• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج عبدالرحیم نے تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں میٹرک کے طالب کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے کے بعد قتل کر دینے کے الزام میں گرفتار ملزمان آکاش اور مظہر اقبال وغیرہ کیخلاف دو گواہ قلمبند کر کے 30اکتوبر کو مزید شہادتیں طلب کرلیں ۔ تھانہ رنگو اٹک کے علاقہ میں ایک شخص کو رسیوں سے باندھ کر قتل کر دینے کے الزام میں گرفتار ملزمان سرتاج وغیرہ کے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعہ ختم کر کے کیس سیشن کورٹ اٹک منتقل کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ 24اکتوبر کو وہاں پیش کریں۔
تازہ ترین