• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی، اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے12ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 6کلو730 گرام چرس اور23لٹر کھلی شراب برآمد کر کے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ پولیس نے 5 اشتہاری مجرموں اور 4 عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کر لیا۔ تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے اشتہاری مجرم وسیم ،تھانہ بنی پولیس نے شہزاد اور افتخار ،تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے اسد،تھانہ صادق آ باد پولیس نے اشتہاری معزاللہ ،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عدالتی مفرور مظہر الحق ، سکندر جبکہ تھانہ رتہ امرال پولیس نے عدالتی مفروروں کامران اور اسامہ کو گرفتار کر لیا ۔وفا قی پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیا ت فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث11ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے4کلو گر ام چرس ، 680گر ام ہیر وئن ، 40لیٹر شراب ،مسروقہ مو با ئل فون ، کیمرہ اور اسلحہ بر آمد کرلیا۔
تازہ ترین