• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان رفیق کی طبیعت ناساز، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سلمان رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق خواجہ سلمان رفیق کو دل کی دھڑکن تیز ہونے پراسپتال منتقل کیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

اسپتال ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، مگر وہ تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اسپتال ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ خواجہ سلمان رفیق کے بڑے بھائی سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی اسپتال میں ان سے عیادت کی ۔

تازہ ترین