• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناران ،سیاحوں کے ریسکیو کیلئے ٹیمیں پہنچ گئیں

بابوسر ٹاپ اور ناران کے درمیان پھنسے سیاحوں کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں پہنچ گئیں۔

ریسکیو ون ون ٹوٹو خیبر پختونخوا ترجمان کے مطابق بابو سر ٹاپ اور ناران کے درمیان پھنسے سیاحوں کے لیے ریسکیو1122 کی ٹیمیں پہنچ گئیں۔

سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کی ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تمام تر امدادی سرگرمیوں شروع کر دیں ہیں۔

ضلعی حکومت کی درخواست پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ایبٹ آباداور مردان سے روانہ کی تھیں، خصوصی ٹیموں میں ایمبولینسز ،میڈیکل ٹیکنشنز اور ڈیزاسٹر ویکلز شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے 40تربیت یافتہ اہلکار اور ہیوی مشینری بھی آپریشن میں حصہ لیں گی۔

تازہ ترین