• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ میں سطح آب میں مسلسل کمی

دریائے سندھ میں سطح آب میں مسلسل کمی کے باعث ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے، پانی کی 38فیصد کمی سے گدو، سکھر اور کوٹری بیراج متاثر ہو رہے ہیں۔

سکھر بیراج پر صرف 40ہزار کیوسک پانی موجود ہے، بارشیں نہ ہونے کی صورت میں گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دریائے سندھ میں پانی کی قلت کی سب سے بڑی وجہ بارش کا نہ ہونا ہے، جس کی وجہ سے زمین سوکھے کا شکار ہے اور کاشتکار نہروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

اس سے قبل بارش نہ ہونے اور پانی کی قلت کے با عث کپا س اور چا ول کی پید وار بھی کم ہوئی ہے۔

تازہ ترین