• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک فون پر لاکھ روپے منافع کمانے والی کمپنی کونسی ہے؟

اسمارٹ فون انڈسٹری کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ یہ بہت زیادہ منافع کما نے والی انڈسٹری ہے ،ایک موبائل کمپنی ایسی بھی ہے جو ایک موبائل فون پر ایک لاکھ روپے کماتی ہے۔

ایپل وہ موبائل کمپنی ہے اس دوڑ میں سب سے آگے نظر آتی ہےجو ایک آئی فون کی فروخت پر ایک لاکھ روپے کا منافع کماتی ہے۔

ایک کینیڈین ٹیکنالوجی فرم نے آئی فون ایکس ایس میکس کے پارٹس کی لاگت اور اس کی قیمت کا فرق نکالا ہے۔

ایپل کے اس فون کی اسکرین کی لاگت 90اعشاریہ50 ڈالر ہے جو کہ اس کا سب سے مہنگا پرزہ ہے،اس کی میموری 64 ڈالر کی ہے، جبکہ پروسیسرز اور موڈیمز کی کل لاگت 72ڈالرز ہے۔

اسی طرح آئی فون ایکس ایس میکس کی بیٹری 9 ڈالر اور کیمرے 44ڈالر میں اسمبل ہوتے ہیں، یوں اس ایک فون کی کل لاگت 453 ڈالر بنتی ہے مگر اسی فون کی قیمت 1250ڈالر ہے۔

یعنی اس ایک فون پر 800 ڈالر تک کا منافع کمایا جا رہا ہے جو پاکستانی روپوں میں ایک لاکھ روپے سے بھی زائد رقم بنتی ہے۔

تازہ ترین