• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی میں جہازوں کی کٹائی کا کام چوتھے روز بھی بند

گڈانی شب بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہاز کی کٹائی کے دوران لگنے والی آگ کےبعد تمام پلاٹس پر جہازوں کی کٹائی کا کام چوتھے روز بھی بند ہے۔

محکمہ ماحولیات اور بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کےاعلیٰ افسران پرمشتمل 18 رکنی وفد آج گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا دورہ اور کام کا جائزہ لے گا۔

واضح رہے کہ اتوار کو ایک جہاز کی کٹائی کے دوران پلاٹ نمبر 9اور10 پرآگ لگنے سے 7 مزدور جھلس کرزخمی ہوگئے تھے جس کے بعد حکومت بلوچستان کےمحکمہ ماحولیات نے فوری طورپر ایک نوٹی فکیشن جاری کیا اورتمام پلاٹس میں دفعہ 144کے تحت جہازوں کی کٹائی کا عمل روک دیا گیا۔

دوسری جانب کام کی بندش کےخلاف مزدوروں کا احتجاج بھی جاری ہے۔

تازہ ترین