پاک فضائیہ کی رسالپور میں واقع پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔
پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی تھے جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا، سعودی سفیر نورالمالکی نے بھی پریڈ کی منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ائیر فورس کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج کسی بھی قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔
صدرمملکت نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ان کے کندھوں پر ملکی سلامتی اور قوم کی امیدوں کی بھاری ذمہ داری ڈالی جا رہی ہے۔
پریڈ میں 400سے زائد کیڈٹس شریک ہوئے،جن میں 96ایئرڈیفنس ، 21ایڈمن کورس ،140 جی ڈی پائلٹس اور 86 انجینئرنگ کیڈٹس شامل ہیں۔