• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن ایڈونچر فلم 'ایکوامین 'کی نئی جھلکیاں


ڈی سی کامکس کے مشہور کردار ایکوامین پر مبنی نئی ہالی وڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم 'ایکوامین 'کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیںہیں۔

ہدایتکارجیمز وان کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کے سمندروں پرحکومت کرتا ہے اور دشمنوں سے بچاتے ہوئے حفاظت کرتا ہے ۔

غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ایکوامین اٹلانٹس کے پانیوں پر حکومت کرتا تاہم جب زمین زمین پر جاری برائی کی طاقتوں سے جنگ پانی کا رخ کرلیتی ہے تو اس وقت ایکوامین اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس بدی کی قوتوں کا مقابلہ کرتا ہے ۔

پیٹر سیفران اور روب کوون کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے اس سپر ہیروفلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اسٹار جیسن ممووا نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ امبر ہیرڈ،ڈولف لنگرین ، ولیئم ڈیفوئے ،پیٹرک ولسن، اور نکول کڈمین سمیت کئی فنکار اہم کرداروں مین جلوۂ گر ہوںگے۔

160ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یہ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچرڈی سی انٹرٹینمنٹ اور وارنر بروس کے بینر تلے رواں سال 21دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین