• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کیلئے مددگار ثابت ہوگا‘‘

پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام پر عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام نئی حکومت کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے قرضوں سے ادائیگیاں اور مالیاتی مسائل بڑھےہیں، حکومت کے منی بجٹ سے خسارہ معمولی کم ہوگا، جبکہ پروگرام سے حکومت کے قرض لینے کی صلاحیت بہتر ہوگی۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر دو مہینوں کی درآمدات کے لیے بھی کافی نہیں ہیں، آئی ایم ایف کے پچھلے پروگرام کے بعد سے معاشی توازن خراب ہوا ہے، موجودہ پروگرام سے ان خرابیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

موڈیز نے کہا ہےکہ رواں مالی سال جاری خسارہ 4اعشاریہ 6فیصد رہے گا، سی پیک منصوبے کے قرضوں سے مالیاتی مسائل بڑھے ہیں، بیرونی ادائیگیوں کے لیے 7سے 8ارب ڈالرز درکار ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر دو ٘ماہ کی درآمدات کے لیے بھی کافی نہیں ہیں۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی نے یہ بھی کہا ہے کہ اگلے برس سکوک اور یورو بانڈ کی ایک ارب ڈالر ادائیگیاں بھی ہیں، خام تیل کی قیمتوں کے سبب درآمدی بل بھی اونچا رہے گا۔

تازہ ترین