• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلمی ستاروں کے خوبصورت او ر دیدہ زیب ملبوسات، خواتین کی گفتگو کا پسندیدہ موضوع ہوتے ہیں۔ اکثر خواتین اپنی پسندیدہ سیلیبرٹیز کو انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر فولو ہی اس لیے کرتی ہیں کہ وہ یہ جان سکیں کہ انھوں نے مختلف تقریبات مثلاً شادی،آسکرز یاگولڈن گلوب ایوارڈ میں کون سا گاؤن یا پھر کون سی جیولری پہنی۔ یہ ملبوسات خوبصورت اور منفرد ہونے کے علاوہ بیش قیمت بھی ہوتے ہیں، جن کی خریداری عام خواتین کی پہنچ سے کوسوں دور ہوتی ہے۔ تاہم اس کے باوجود یہ ملبوسات ہر دور میں لباس کا ذوق رکھنے والی خواتین میں مقبول ہوتے ہیں۔ بدلتا وقت اور بدلتے رجحانات بھی ان کی اہمیت میں خاص فرق نہیں لاپاتے۔ آج ہم ذکر کرتے ہیں سیلیبرٹیز کے کچھ لباسوں کا، جو عرصہ گزرنے کے بعد بھی اپنی ا ہمیت نہیں کھوپائے۔

میگھن مارکل

کچھ ماہ قبل برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ میگھن مارکل اور پرنس ہیری کی شادی کو جہاں اس برس کی مقبول شادی کااعزاز حاصل ہوا، وہیں ان کا عروسی لباس بھی ایک نیا ٹرینڈ متعارف کروانے کا سبب بنا۔ برطانوی ویب سائٹس کے مطابق میگھن نے عروسی لباس کے لیے برطانوی ڈریس ڈیزائنر کلیرویٹ کیلر کا انتخاب کیا اور ان کے ڈیزائن کردہ لباس کی مالیت کیٹ مڈلٹن کے عروسی لباس سے بھی کہیں زیادہ تھی۔ برطانوی ویب سائٹس کے مطابق میگھن نے اپنی شادی کی تقریب کے لیے 13لاکھ5ہزار امریکی ڈالر مالیت کا خوبصورت سفید گاؤن زیب تن کیا۔

کیٹ بلانچٹ

آسٹریلین اداکارہ اور تھیٹر ڈائریکٹر کیٹ بلانچٹ کے ذوق کا کیا کہنا۔ لیکن اس ذوق کی کیٹ کو خاصی مہنگی قیمت بھی ادا کرنی پڑتی ہے۔ آسکر کی ہر تقریب میں کیٹ کا مہنگے سے مہنگا لباس، کسی بھی شخص کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کا سبب بن جاتا ہے۔2014ء میں آسکرز کی تقریب کے لیے کیٹ نے مشہور برانڈ کا ڈیزائن کردہ لباس منتخب کیا، جس کی مالیت تقریبا ًایک لاکھ ڈالر تھی۔ 

اس کے علاوہ لباس سے میچ کرتی جیولری کے لئے کیٹ انھوں نے ایک کروڑ 80لاکھ ڈالر خرچ کئے اور یوں ان کے لباس اور جیولری پر کل ملا کر کروڑوں ڈالر کا خرچہ آیا۔

کیٹ مڈلٹن

برطانوی شہزادے پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کو جہاں 2011ء کی یادگار شادی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، وہیں کیٹ مڈلٹن کا عروسی لباس مہنگے اوربیش قیمت لباس کے طور پر بھی مقبول ہے۔ اسے عالمی شہرت یافتہ اور الیگژینڈر کوئین کی فیشن ڈیزائنر سارہ برٹن نے ڈیزائن کیا تھا۔ سارہ برٹن نے مڈلٹن کی خوبصورت شخصیت کے پیش نظرسادہ مگر پروقار عروسی لباس تیار کیا، جس کی قیمت چار لاکھ ڈالر (تقریباً 4کروڑ پاکستانی روپے) تھی ۔؎

کم کارڈیشن

امریکی اسٹار کم کارڈیشین مہنگے گھروں کے علاوہ مہنگے ملبوسات کی بھی شوقین ہیں اور جب باست ہو عروسی ملبوسات کی تو کم بھلا کیسے پیچھے رہ سکتی ہیں۔ 

کم کارڈیشین نے بھی اپنی شادی کے لیے دیگر سیلیبرٹیز کی طرح مہنگے اور بیش قیمت گاؤن کا انتخاب کیا، کرس ہیمپر کے ڈیزائن کردہ اس لباس کی قیمت پانچ لاکھ ڈالر (پانچ کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) تھی۔ انہوں نے اس لباس کے ساتھ40ہزار ڈالر (40 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کا جوتا بھی پہنا تھا۔

تازہ ترین