• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے سابق وزیر جام خان شورو حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچے جہاں عدالت نے ان کی 8نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ نے 10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی، نیب کے تفتیشی افسر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے سابق صوبائی وزیر جان خان شورو کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔

نیب نے جام خان شورو کی گرفتاری کے لیے 5 افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی جس کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیےرکن اسمبلی نےعبوری حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

نیب ترجمان کے مطابق جام خان شورو پر کرپشن کے الزامات ہیں، نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جام خان شورو 2013ء سے 2018ء کے دوران سندھ اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں اور اس دوران وزیر بلدیات کے عہدے پر فائز بھی ہوئے۔

تازہ ترین