• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مراکش میں سالانہ کلاسک کار شوکاانعقاد کیا گیا۔

اس منفردایونٹ میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے کلاسک کار مالکان نے150سے زائدکلاسک گاڑیوں کیساتھ شرکت کی ۔

اس کلاسک کار شومیں شرکت کیلئے ہزاروں افراد یہاں پہنچے اورکئی دہائیوں قبل تیار ہونے والی اپنی پسندیدہ گاڑیوں کا بھرپور جائزہ لیا۔

ایونٹ کے دوران کئی پرانی چمکتی دمکتی گاڑیاں شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ایونٹ کے اختتام پربہترین گاڑیوں کا انتخاب کرکے انکے مالکان کو ٹرافی سے نوازا گیا۔