• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبہی ٹیسٹ،پاکستان کی پوزیشن مستحکم، بیٹنگ جاری

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز چائے کے وقفے تک پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے اور اس نے دوسری اننگ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر350 رنز بنالیے ہیں جبکہ ٹیسٹ میں اس کی مجموعی برتری 487 رنز کی ہوگئی ہے۔

قومی ٹیم نے ابوظہبی ٹیسٹ میں تیسرے روز اپنی دوسری نامکمل اننگز آغاز 144 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو اظہر علی 54 اور حارث سہیل 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

اس موقع پر حارث سہیل اپنے گزشتہ دن کے اسکور میں بغیر کسی رن کا اضافہ کیے ہی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اظہر علی بھی 64 رنز بنا کر رنز بنا کر ڈرامائی انداز میں رن آؤٹ ہوئے۔

اسد شفیق اور بابراعظم نے آسٹریلوی بولرز کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 235 رنز تک پہنچایا تو اسد شفیق 44 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو 137 رنز کی برتری ملی تھی۔

تازہ ترین