• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ اجلاس میں10 نکاتی ایجنڈے زیر غور

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں منی لانڈرنگ روکنے کیلئے الگ ٹاسک فورس قائم کرنےکی منظوری دئےجانےکاامکان ہے۔ اس سے قبل منی لانڈرنگ روکنےکاٹاسک احتساب سے متعلق ٹاسک فورس کےذمہ تھاجبکہ شہزاد اکبر احتساب ٹاسک فورس کی سربراہی کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ٹاسک فورس کی سربراہی سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ملک کی معاشی و اقتصادی صورت حال سمیت آئی ایم ایف سے مذاکرات پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنسوں کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن واپس لینے اور سی پیک کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق زیر غور آئے گی جب کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے اضافی چارج کی منظوری بھی ایجنڈا پر ہے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان کے آئی ایم ایف سے ممکنہ گریز کی ایک وجہ سعودی دولت پر انحصار ہوسکتا ہے، اس مقصد کے لیے پاکستان سعودی وفد سے ملاقات کر رہا ہے اور ان سے توانائی کے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے بھی بات چیت ہورہی ہے۔

تازہ ترین