• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمان دفتر خارجہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی سے خوفزدہ نہیں، چاہتے ہیں کہ افغانستان کے حالات میں بہتری آنے تک اتحادی فوج کا انخلا نہ ہو، افغانستان میں مفاہمت کی تمام کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کا مؤقف دیرینہ ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں، امریکا اور افغانستان اس مؤقف کو سمجھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ میں ہونے والی کسی ملاقات اور پیش رفت کا علم نہیں، اتحادی فوج کے افغانستان سے انخلاء سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان یہ چاہتا ہے کہ افغانستان کے امن کے لیے 17سال سے جاری جدوجہد کامیاب ہو،جب تک افغانستان کے حالات بہتر نہیں ہوتے اتحادی فوج کا انخلا نہ ہو، اتحادی فوج کے افغانستان سے انخلاء سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، فورسز نے احتجاج پر بھی پابندی لگا رکھی ہے، عالمی برادری بھارتی صورت حال کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تو ننھی زینب کے زیادتی اور قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مندر میں ننھی آصفہ کے زیادتی اور قتل کے مجرمان کو ابھی بھی سزا نہیں ہوئی، کشمیری بچی آصفہ کے اہل خانہ بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

ڈاکٹر فیصل کا مزید کہناہے کہ وسائل مہیا نہ کیے جانے کے باعث پاکستان بین الاقوامی اینٹی پائیریسی میرین فورس سے نکل گیا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ قومی ائیر لائن کو دہلی میں بینک اکاؤنٹس کے معاملات میں مسائل کا سامنا ہے، اس بارے میں مقدمہ دہلی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

تازہ ترین