• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ابوظہبی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے انتہائی تجربہ کار کھلاڑی اظہر علی 64 کے انفرادی اسکور پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رن آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی دوسری اننگ میں 141 بولز کا سامنا کرکے 64 رنز اسکور کرنے والے اظہر علی کا میچ میں رن آؤٹ ہونا کرکٹ کے حلقوں میں موضوع بحث بن گیا۔

آسٹریلوی بولر کی گیند پر اظہر علی نے دلکش شاٹ مارا اور بال کو تیزی سے باؤنڈری لائن کی جانب جاتا دیکھ کر رن لینے کے بجائے پچ کے درمیان میں اسد شفیق کے ساتھ کھڑے ہوکر باتیں کرنے لگے، تاہم دوسری جانب باؤنڈری کے پاس گھاس کے زیادہ ہونے کی وجہ سے بال پہلے ہی رک گئی۔

اس موقع پر مچل اسٹرک نے بال کو فیلڈ کرکے وکٹ کی جانب پھیکا جسے ٹم پین نے گلوز کرکےرن آؤٹ کی صورت میں آسٹریلیا کو اہم کامبابی دلوائی۔

پچ کے درمیان خوش گپیوں میں محو قومی ٹیم کے دونوں سینئر کھلاڑی اس اچانک صورتحال پر ہکا بکا رہ گئے تاہم ہوش آنے تک اظہر علی اپنی وکٹ گنوا چکے تھے۔

واضح رہے کہ اظہر علی اور اسد شفیق پاکستان کے اس ٹیسٹ اسکواڈ کے انتہائی تجربہ کار کھلاڑیوں میں شامل ہیں تاہم دونوں کی خود اعتمادی اور شاٹ کھیلنے کے بعد بال سے دھیان ہٹانا انہیں مہنگا پڑگیا۔

تازہ ترین