وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی لہوسے نئی تاریخ رقم کی ہے جس کی بدولت آج پاکستان ایک پر امن ملک بن چکا ہے۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل ثاقب محمود ملک کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں وزیر اعلیٰ نے انہیں بطور ڈی جی رینجرز ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پورے ملک اور خصوصاً کراچی میں امن قائم کرنے کے لیے رینجرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
عثمان بزدارنے کہا کہ قوم کو رینجرز کے افسروں اورجوانوں کی بہادری پر ناز ہے، رینجرز نے ملک میں قیام امن کے لیےہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے رینجر ز کے افسر اور جوان گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، رینجرز کے افسر اور جوان ہمارا مان ہیں۔
پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی لہوسے نئی تاریخ رقم کی ہے جس کی بدولت آج پاکستان ایک پر امن ملک بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیاں تاریخ کا انمٹ نقوش ہیں۔ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کی طرح ایسی لازوال قربانیاں نہیں دیں ہیں۔