• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’رہائشی علاقوں میں موبائل ٹاورز پر پابندی عائد‘‘

پشاور ہائی کورٹ نے رہائشی علاقوں، اسکولوں اور اسپتالوں کے قریب موبائل ٹاورز کی تنصیب کے لیے این او سی دینے پر پابندی عائد کردی۔

پشاورہائی کورٹ میں جسٹس قیصر رشید اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے موبائل ٹاورز کی تنصیب کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔


دوران سماعت عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کواگلی پیشی پرطلب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو موبائل ٹاورز کی تنصیب کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا حکم دیدیااورہدایت کی کہ کسی بھی رہائشی علاقے ،اسکولوں اور اسپتالوں کے قریب موبائل ٹاورز نہ لگائے جائیں ۔

موبائل ٹاورز کی تنصیب کے خلاف حیات آباد کے رہائشی نے رٹ دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ موبائل ٹاورز سے نکلنے والی شعاعیں کینسر کا سبب بن رہی ہیں ۔

عدالت حکومت کو رہائشی علاقوں اسپتالوں اور اسکولوں کے قریب موبائل ٹاورز کی تنصیب پہ پابندی عائد کرے ۔

تازہ ترین