• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر توند والی پولیس کا کمانڈر بننا چاہتا ہوں ، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ ایسی فورس کا کمانڈر بننا چاہتا ہوں جس میں کسی کی توند نہ ہو،چاہتے ہیں تھانے میں روزانہ صبح پی ٹی ہو، روزحجام آئے،پولیس اہلکاروں کےبال بنےہوئےہوں۔

لاہور میں آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نےپولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں صفائی کا فقدان ہے،باتھ روم صاف نہیں ہوتے،تھانوں میں صفائی کا بھی خیال ہونا چاہیے ۔انہوں نے ایک ہفتے میں صوبےکے 721 تھانوں میں نئے باتھ روم بنوانے کا حکم بھی دیا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ کل کورٹ میں انسپیکٹرز کو بلایا گیا تھا، وہی لوگ نہیں آسکے جو پیش ہونے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئی جی آفس میں بیٹھ کر پالیسی بناتے ہیں لیکن آپ تک نہیں پہنچتی ہے، اگر پہنچ بھی جائے تو صرف کتابوں میں ہی رہ جاتی ہے ،مگر آپ پڑھتے نہیں ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پوری دنیا میں پولیس کا نظام رائج ہوتا ہے اور پولیس کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، اگر آپ کے ذہنوں میں ریفامز نہیں ہو گا تو کیسے ہو گا،ہمیں یہ جاننا ہو گا کہ ہمارا کام کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہمارا کام حکومت کے ساتھ مل کر پرانی حکومت کو ڈنڈے مارنا ہے، ہمارا کام سڑکوں کو محفوظ بنانا ہے، ہمیں پنجاب کو محفوظ بنانا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ تھانہ ایک بنیادی لاء اینڈ آڈر یونٹ ہے اور اس کو کنٹرول کرنے والے آپ ہیں، کیا آپ اپنے کام کو سمجھتے ہیں اس پر بحث کرنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پروفیشنل ورکنگ کے لیے جو ضروری ہے وہ پڑھیں، علاقے کے جرائم پیشہ لوگوں کے بارے میں آپکو انگلیوں پر پتہ ہونا چاہیے۔

تازہ ترین