نیٹو فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندھار میں گورنر کمپائونڈ میں فائرنگ کے واقعے میں امریکی کمانڈر اسکاٹ ملر محفوظ رہے ۔
ترجمان نیٹو کا کہنا ہے کہ کمانڈر اسکاٹ ملر فائرنگ کےبعد بحفاظت گورنرکمپاؤنڈ سےنکل گئےجبکہ فائرنگ سے ایک امریکی اہلکار اور ایک امریکی شہری بھی زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ میں قندھارپولیس چیف عبدالرازق مارے گئےہیں۔