• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بچے ہوں یا بڑے چاکلیٹ کے شیدائی دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جن کے منہ میں چاکلیٹس دیکھتے ہی پانی آنا شروع ہوجاتا ہے۔ایسے تمام چاکلیٹ کے دیوانوں کے لیے تازہ خوشخبری یہ ہے کہ فرانس کے علاقے Aix-les-Bains میں مزیدارچاکلیٹس کا میلہ سجایا گیا ہے جہاں موجود ہر شے دیکھ کر آپ کے منہ میں پانی بھر آئے گا۔

ا س موقع پرچاکلیٹ تیارکرنیوالی کمپنیوں کی پراڈکٹس کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کی بنائی چاکلیٹس بھی رکھی گئی تھیں جویہاں آنے والے مہمانوں کو کوکا اور اس کے مختلف فلیورزکی پہچان کرواتے ہوئے چاکلیٹ کے بارے میں ان کانظریہ بدلنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ چاکلیٹ کے مختلف فلیورز اور مختلف ڈشیز میں اس کا استعمال بھی دکھایا۔

صرف یہی نہیں بلکہ ماہر شیفس مختلف اقسام کی چاکلیٹ اور چاکلیٹ سے تیار کردہ دلچسپ مجسمے بھی تیار کئے تھے جبکہ گفٹ شاپ پر بھی چاکلیٹ لورز کا رش دکھائی دیا۔

تازہ ترین