• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی وڈ ہارر ڈرامہ فلم ’کرمپس اوریجن ‘ کا پہلا ٹریلر جاری


ہالی وڈ پرآج کل خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں ۔ دل دہلا دینے والے مناظر پر مبنی نئی ہالی وڈ ہارر ڈرامہ فلم’کرمپس اوریجن‘کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

فلم کی کہانی ایسے افراد کے گرد گھوم رہی ہے جن کا سامنابچوں کو سزا دینے کے حوالے سے مشہور خوفناک کرمپس سے ہو جاتا ہے ۔ کرمپس بچوں کو سزا دینے کے لئے خوفناک روپ میں آتا ہے اور لوگوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیتاہے۔

اس ہارر ڈرامہ فلم میں ہالی وڈ اداکار ماریا اولسن ،اینا ہر،ایمیلیا ہیبر مین،کیٹی پیڈوری ،ڈسٹن لیئٹن ،نوہا کلارک اور لنڈا کشما اپنی اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر آئیں گے۔

لمبے اورخطرناک سینگھوں والے خوفناک کرمپس کے گِرد گھومتی یہ ہارر ڈرامہ فلم رواں سال 6نومبر کو سنیماگھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔

تازہ ترین