• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں 50 ہزار بچے نامساعد حالات میںزندگی گزار رہے ہیں

لندن( پی اے ) ایک رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ کم وبیش50ہزار بچے گھریلو زیادتیوں، منشیات یا شراب کے عادی اور ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار نامساعدحالات میں زندگی گزار رہے ہیں،انگلینڈ کیلئے بچوں سے متعلق کمشنر کی جانب سے شائع کرائی جانے والی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 5سال سے کم عمر کے کم وبیش ایک لاکھ 60ہزار بچے مذکورہ بالا دو مسائل سے دوچار ماحول میں رہتے ہیں، کمشنر کی رپورٹ میں متنبہ کیاگیا ہے کہ ان میں سے ہزاروںلاچار اور بے بس بچوں کے بارے میں سوشل سروسز کو کچھ معلوم نہیں ہے اور کونسلوں کے بجٹ میں کٹوتی سے انتہائی خطرے سے دوچار بچوں کیلئے فنڈنگ میں خطرناک حد تک کمی ہوجائے گی۔بچوں سےمتعلق کمشنر این لانگ فیلڈ نے حکومت پر زور دیاہے کہ بچوں کی خطرے سے دوچار سروسز کے بجٹ کیلئے مزید رقم فراہم کی جائے،اس اہم ریسرچ سے ظاہرہوتاہے کہ سیکڑوں انتہائی لاچار بچوں کو نقصان پہنچنے کاخطرہ ہے۔انھوں نے کہا کہ بچوں سے متعلق سروسز کے بجٹ پر دبائو بڑھنے کے بعد ہم ان سروسز پر نہ تو انگلی اٹھاسکتے ہیں اور نہ ہی بہتری کی امید کرسکتے ہیں۔بچیاں زیادہ بے بسی سے دوچار ہیں اور وہ بہتر سروسز کی مستحق ہیں، انھوں نے کہا کہ اب حکومت کیلئے یہ موقع ہے کہ وہ بجٹ میں اور اگلے سال کے اخراجات کے جائزے میں فنڈز کی فراہمی اوربچوں کے مناسب تحفظ کو یقینی بنائیں ۔
تازہ ترین