• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتک عزت کا مقدمہ، میشا شفیع نے علی ظفر کو جواب بھجوادیا

گلوکارہ اورماڈل میشا شفیع نے گلوکار اداکار علی ظفر کی جانب سے اپنے خلاف ہتکِ عزّت کے مقدّمے میں جواب بھجوا دیا ہے۔ جواب میں میشا شفیع نے علی ظفر کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

میشا شفیع کے وکیل نے جواب میں کہا ہے کہ میشا شفیع کے الزامات حقیقت پر مبنی تھے ،اس لیے یہ میشا شفیع کا حق تھا کہ وہ علی ظفر کے خلاف شکایت جمع کراتیں۔ ہم میشا شفیع کے الزامات کو ثبوت کے ساتھ ثابت کریں گے۔

وکیل نے کہا کہ انہوں نے جواب کے ساتھ کئی خواتین کی گواہیاں بھی منسلک کی ہیں جنہوں نے علی ظفر پر جنسی بدسلوکی کا الزام لگایا ہے۔

دوسری طرف علی ظفر کی وکیل نے کہا ہے کہ عدالت کئی ماہ سے میشا شفیع سے جواب مانگ رہی تھی، ہر بار خاتون ہی شکار نہیں ہوتی۔ کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو می ٹو تحریک کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ میشا شفیع کی قانونی ٹیم ٹوئٹر کے بجائے عدالتوں پر انحصار کرے گی۔ 

تازہ ترین