• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی، 67کنٹریکٹ ملازمین مستقل

خیرپور(بیورو رپورٹ)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی انتظامیہ نے 67کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی انتظامیہ نے 67کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر کے ان کی مستقلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے مستقل کئے جانے والے ملازمین میں گریڈ 2سے گریڈ 11کے ملازمین شامل ہیں یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کافی عرصے سے ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے جس کی وجہ سے ان کو مستقل کیا جبکہ مستقل کئے جانے والے ملازمین کو مستقلی کے آرڈر ملنے پر ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تازہ ترین