• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خارجہ پالیسی میں ریاست کی بقا مدنظر ہوتی ہے، شاہد امین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے ز یر ِ اہتمام بین الاقوامی تعلقات عامہ کے طلبا وطالبا ت کی جانب سے بعنوان "بین الاقوامی تعلقات میں سفارتکاری کے کردار "پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سمینار کے مہمانِ خصوصی سابق سفارتکارو شاہد ایم امین تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات کو خارجہ پالیسی اور سفارتکاری میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔خارجہ پالیسی ریاست کی بقا اور قوم کی مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بنائی جاتی ہے۔خارجہ پالیسی کے لئے ضروری ہے کہ ریاست کو اندرونی اور بیرونی آزادی حاصل ہو۔خارجہ پالیسی کا دوسرا اہم مقصد معاشی مفادات ہے جس کی بنیادپر بیرونی ممالک امداد اور سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ خارجہ پالیسی کے لئے ضروری ہے ایسا سفارتکار بھیجا جائے جو ملک و قوم کے مفاد کے لئے بہتر ہو۔ ریاست کی خارجہ ممالک سے تعلقات کو بہتر استوار کرنے میں سفارتکار کو زاتی مفاد کے بجائے انفرادی اور ریاستی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔ سیمینار کا اختتام پر انتظامیہ کی جانب سے شیلڈ دی گئی جبکہ شاہد ایم امین نے طلبا و طالبات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی بھی کی۔

تازہ ترین